قصور، راجہ جنگ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

قصور ( میاں آصف) راجہ جنگ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، مصطفی آباد للیانی کے رہائشی منشیات فروش سے 2700 سو گرام چرس بر آمد، رانا توحید نامی ملزم علاقہ تھانہ راجہ جنگ نلکا سٹاپ سے گرفتار، عادل رشید انجم سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ علی اکبر کی زیر نگرانی پولیس تھانہ راجہ جنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری، مصطفی آباد، للیانی کا رہائشی منشیات فروش رانا توحید نامی ملزم گرفتار، گرفتار ہونے والے منشیات فروش سے 2700 سو گرام چرس بر آمد کر لی گٸی

ملزم منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے کر رہا تھا، تھانہ راجہ جنگ پولیس نے سب انسپکٹر عادل رشید انجم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ علی اکبر نے کہا ہے کہ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی زیر نگرانی ضلع قصور سے آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے