خوشاب ( پنجاب پوسٹ ) خوشاب کے پی پی 83 کے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرنگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کردیا ہے ۔ جس کے مطابق امیدواران 27 سے 29 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ 30 اپریل کو نامزد امیدواران کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 6 مئی تک مکمل ہوگا
نوٹس کے مطابق جانچ پڑتال کیلئے اپیلٹ ٹربیونل قائم کردیا گیا ہے ۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال اپیلوں کی سماعت کریں گے۔انتخابی مہم کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ۔ اسی طرح ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی متحرک ہیں ۔
نوٹس میں ضمنی انتخابات کی نگرانی کیلئے صوبائی و ڈویژنل سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ کنٹرول روم ووٹرز کی شکایات کے ازالے اور انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ مزید برآں الیکشن کمیشن نے شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا ہے ۔










