کوٹلی ستیاں ( نمائندہ پنجاب پوسٹ) تحصیل کوٹلی ستیاں سیری موڑ کے قریب کیری بولان حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

حادثت کی اطلاع موصول ہوتے ہی نزدیکی ریسکیو کو موقع پر روانہ کر دیا گیا تھا،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پانچ افراد زخمی، جن میں تین بچے طلبہ شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع سینٹرل کنٹرول روم مری اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دے دی گئی تھی،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں منتقل کیا گیا۔















