کوٹلی ستیاں ( نمائندہ پنجاب پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یو سی بھتیاں کے جنرل سیکرٹری شہزاد احمد ستی نے چیئر لفٹ، THQ ہسپتال کوٹلی ستیاں اور کرکٹ گراؤنڈ کے لیے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور ایم پی اے پی پی-06 بلال یامین ستی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہزاد احمد ستی کا کہنا تھا کہ مختصر اور قلیل وقت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر ‘شہنشاہِ تعمیرات’ ایم پی اے بلال یامین ستی نے کوٹلی ستیاں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ THQ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے ہزاروں شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری علاج میسر آئے گا جبکہ چیئر لفٹ اور کرکٹ گراؤنڈ کے منصوبے علاقے میں سیاحت اور نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔
شہزاد احمد ستی نے مزید کہا کہ یہ تمام منصوبے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن اور مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے امید ظا















