کوٹلی ستیاں ( نعمان افتخار ستی)حکومت پنجاب نے THQ ہسپتال کوٹلی ستیاں کی اپ گریڈیشن کے لیے 60 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔ یہ اعلان ایم پی اے بلال یامین ستی کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔
منصوبے کی تفصیلات:
ہسپتال کی موجودہ عمارت کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
آپریشن تھیٹرز، لیب اور تشخیص کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری فراہم کی جائے گی۔
24/7 ایمرجنسی کو جدید ایمبولینس اور عملے سے لیس کیا جائے گا۔
مریضوں کے لیے وارڈز، ویٹنگ ایریاز اور انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔
جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج کی سہولت دینا۔ اس منصوبے سے کوٹلی ستیاں اور گردونواح کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے جنہیں پہلے علاج کے لیے راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔
اس موقع پر پنجاب پوسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے بلال یامین ستی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی فلاح کے لیے ایک اہم قدم ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت دوست پالیسی کا تسلسل ہے۔یہ اہم منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی توجہ، سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگزیب کی کاوشوں اور ایم پی اے بلال یامین ستی کی مسلسل محنت، عوامی آواز اور بھرپور پیروی کا نتیجہ ھے















