قصور کے سرکاری ہسپتال کی ادویات میڈیکل سٹور پر فروخت ہونے لگیں، چوروں کی ایک غلطی نے بڑا سکینڈل کیسے بے نقاب کیا؟

قصور (پنجاب پوسٹ) بابا بلھے شاہ ہسپتال سے مہنگی سرکاری ادویات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ ادارے کی رپورٹ پر نجی میڈیکل سٹور سے سرکاری ادویات برآمد کرلی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے نجی میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ان کی مبینہ نشاندہی پر ہسپتال کے ڈسپنسر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ڈسپنسر حیدر او پی ڈی ڈسپنسری کا انچارج بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد اہم سوالات اٹھ گئے ہیں کہ غریب مریضوں کے لیے آنے والی سرکاری ادویات ہسپتال سے نجی میڈیکل سٹور تک کیسے پہنچیں؟

ہسپتال میں ادویات کی حفاظت کے لیے موجود سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی گارڈز کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ سرکاری ادویات کی چوری نے محکمہ صحت کی نگرانی اور انتظامی نظام پر بھی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں چوری کے واقعات کے باوجود ہسپتال سے دوبارہ ادویات چوری ہونا تشویشناک ہے۔ شہریوں نے ادویات کی حفاظت اور ریکارڈ کی نگرانی میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے مبینہ طور پر ملوث افراد کے ساتھ ساتھ غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف بھی کارروائی اور معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے