لاہور میں 26 سالہ گھریلو ملازمہ کی موت، شوہر کی مشکوک حرکات، ایمبولینس ڈرائیور میت لیکر اکیلا خاتون کی آبائی گاؤں کیسے پہنچا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ گھریلو ملازمہ مدیحہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق فیصل نامی شخص اپنی اہلیہ مدیحہ کی لاش لے کر ایک نجی اسپتال پہنچا، جہاں اس نے قریب کھڑے ایمبولینس ڈرائیور رضوان کو بتایا کہ اس کی بیوی فوت ہوگئی ہے۔ فیصل نے ڈرائیور سے لاش گجومتہ، صواآصل، کاہنہ لے جانے کا کہا اور بتایا کہ وہ منڈی فیض آباد کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور رضوان لاش لے کر ٹھوکر پہنچا تو مدیحہ کا شوہر فیصل ایمبولینس سے اتر گیا، جس کے بعد ڈرائیور لاش لے کر منڈی فیض آباد پہنچا۔ وہاں متوفیہ کے والد ذوالفقار نے لاش وصول کی۔

متوفیہ کے والد ذوالفقار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کاہنہ کے علاقے میں ایک گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ والد نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شبہات کے پیش نظر لاش واپس نجی اسپتال لائی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدیحہ کی ہلاکت کے اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے