ننکانہ صاحب: میٹر پول پر منتقل کرنے پر لیسکو اہلکاروں سے مبینہ مزاحمت، دو نامزد سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) احاطہ سوڈیاں والا میں میٹر پول پر منتقل کرنے کے دوران لیسکو ٹیم سے مبینہ بدسلوکی لیسکو اہلکاروں کو مبینہ گالم گلوچ، تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام

رانا ناظم علی احمد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ درج لیسکو ٹیم نے بجلی چوری کے خاتمے کی مہم کے تحت گھروں کے میٹرز پولز پر منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔

میٹرز پولز پر منتقل کرنے پر مبینہ حملے کے بعد ایس ڈی او لیسکو واربرٹن کی پولیس کو قانونی کارروائی کی درخواست ملزمان نے بعد ازاں ایس ڈی او لیسکو کے دفتر پہنچ کر عملے کو مبینہ طور پر حراساں اور ایس ڈی او سے گالم گلوچ کی، ایس ڈی او لیسکو محمد حسن کی درخواست پر تھانہ واربرٹن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مقدمہ زیر دفعات 186، 506 اور 34 ت پ درج، پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے