اداکارہ زرین کا تشدد اور دھمکیوں کا الزام، مرکزی ملزمہ کوکب نواز گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) اداکارہ زرین کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ کوکب نواز کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق درخواست گزار اداکارہ زرین نے نامزد افراد حارث اور کوکب نواز پر جسمانی تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔


پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 2167/26 درج کیا ہے، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 354 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔


گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے