مری ( پنجاب پوسٹ ) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار کو اسلحہ سے پاک کرنا ان کا مشن ہے ، جن افراد کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں وہ ایک ہفتے میں جمع کروا دیں ۔ جناح ہال مری میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع مری میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کے خلاف کارروائیوں اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او مری نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مری کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔
ڈی پی او مری نے اہلیانِ مری سے اپیل کی کہ جن افراد کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کے پاس جمع کروا دیں، بصورت دیگر مقررہ مدت کے بعد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او مری نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی کر کے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔ رضا تنویر سپرا کے مطابق ضلع مری میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی
مری کو اسلحہ سے پاک کرنا مشن ،غیر قانونی اسلحہ کے حامل افراد ایک ہفتے میں ہتھیار جمع کروائیں ، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی 25 سال کی ہوگئی ، سلور جوبلی سال کا آغاز ، کیا تقریبات ہونگی ؟
ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2026
10:45 شام

شیخوپورہ: ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر بھرپور تربیتی مہم، ریسکیو 1122، جنریشن زی کو کیا سکھا رہا ہے ؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:58 شام

ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم سمیت دنیا کے 8 بہترین جیولن تھروورز آمنے سامنے
سیدہ نورین فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:41 شام

جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی ، 22 سالہ لڑکی نے پولیس کو کیا بتایا؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:28 شام

پنجاب حکومت کا منفرد اقدام، اب بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی لیکن کیسے؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:20 شام

پاکستان فٹ بال میں سعودی سرمایہ کاری ، فٹ بال لیگ میں کیا کیا بدلنے جارہا ہے ؟
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
6:20 شام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب ،شیڈول سامنے آگیا
سیدہ نورین فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:19 شام

معاشی بدحالی اور بڑھتی مہنگائی نے خطرے کی گھنٹی, موڑکھنڈا میں چند دنوں کے دوران دو تاجروں کی خودکشی
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
6:07 شام


