کوٹلی ستیاں میں سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ 16 لاکھ روپے کی منظوری

کوٹلی ستیاں (پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب کے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس نے ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے نظرثانی شدہ منصوبے کی انتظامی منظوری دے دی۔

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب نے 9 کروڑ 16 لاکھ 19 ہزار روپے کی لاگت سے اس منصوبے کی نظرثانی شدہ انتظامی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ اے ڈی پی 2025-26 میں جی ایس نمبر 125 پر شامل ہے اور اس کی تکمیل کی مدت 30 جون 2027 مقرر کی گئی ہے۔

حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران تمام ضابطہ، قانونی، طریقہ کار اور مالی امور متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

اس موقع پر اہل علاقہ و نوجوانوں نے ایم پی اے بلال یامین ستی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں کی بدولت یہ پراجیکٹ منظور ہوا۔

یہ منصوبہ کوٹلی ستیاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے