کوٹلی ستیاں ( نعمان افتخار ستی) ایم پی اے پی پی 6 بلال یامین ستی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب راولپنڈی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں پنجاب حکومت کے وزراء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز ،چیرمین فیڈرل سروسز کمیشن جنرل( ر)اختر نواز ستی,چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں راجہ منظور احمد ستی ،ایڈوکیٹ راجہ محسن ستی ،فیصل باغی ستی ،شہزاد احمد ستی،افضال ستی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں معززین نے خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ ضلع مری و کوٹلی ستیاں بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی
تقریب میں مہمانوں کی تواضع کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔
قبل ازیں سئنیر مسلم لیگی رہنما ممبر قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب صاحبہ ، پارلیمانی سیکرٹری اسماء ناز عباسی صاحبہ پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان صاحبہ نے ایم پی اے بلال یامین ستی کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔








