اٹک ( نعمان افتخار ) پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ آج دن کو ریلوے گراؤنڈ بسال پر کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر بیٹنگ کے دوران ہی زمین پڑ بیٹھ جاتا ہے ۔ اسی دوران وہ زمین پر گرتا ہے ، ساتھ کرکٹر اور شائقین اسے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بعدازاں گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا ، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا
متوفی ن لیگ کسراں کےرہنما سردار محمد اکرم کا بھانجا تھا۔ 35 سالہ متوفی امان اللہ کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے بڑی عید گاہ کسراں میں ادا کی جائے گی۔ متوفی آٹے کی مشین چلاتا ہے جبکہ اس کے سوگواران میں اسکی 3 بیٹیاں ایک بیٹا اور بیوی شامل ہیں







