مظفرگڑھ میں بے رحمی کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی، جانور چارہ کھانے سے قاصر

مظفر گڑھ ( قاضی ثاقب ) پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کی مدد سے ایک بے زبان گائے کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لنگر سرائے کے علاقے میں پیش آیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گائے کی زبان باقاعدہ تیز دھار آلے سے کاٹی گئی، جس کے بعد جانور چارہ کھانے سے بھی قاصر ہو گیا ہے۔

گائے کے مالک نے واقعے کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کراتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مالک کے مطابق اس سے قبل بھی نامعلوم افراد ان کے مویشیوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 18 at 3.35.14 PM

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے