لاہور (پنجاب پوست) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی اچار فیکٹری کیخلاف بڑی کاروائیکی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی خفیہ اطلاعات پر سکہ کالونی سرگودھا میں موجود اچار فیکٹری کیخلاف سخت کاروائی کی گئی جبکہ 3 ہزار کلو اچار اور مربہ جات کو فنگس لگے ہونے پر تلف کردیا۔
موقع سے نان فوڈ گریڈ سرکہ بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا جبکہ اچار اور مربہ جات کو انتہائی ناقص حالت میں اسٹور کیا ہوا تھا۔انتہائی ناقص انتظامات اور گمراہ کن لیبل استعمال کرنے پر فیکٹری کو بند کردیا ہے










