پنجاب میں ہیلتھ اصلاحات کے ثمرات،2 کروڑ دس لاکھ مریض مستفید، مراکز صحت کی ریکارڈ ری ویمپنگ مکمل

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں، مختصر مدت میں صوبے بھر کے 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویل کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلینک آن ویل کے ذریعے ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ 70 لاکھ الٹراساؤنڈ اور 12 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 28 لاکھ مریضوں کا علاج، 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد لیب ٹیسٹ اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد مریضوں کو گھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ذیابیطس کے 2242 مریضوں، ہیپاٹائٹس کے 14286 اور ٹی بی کے 13864 مریضوں کو دو، دو ماہ کی ادویات گھروں تک پہنچائی گئیں۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217 مراکز صحت کی ری ویمپنگ مکمل کی گئی، جبکہ فیز تھری میں مزید 895 مراکز کی تعمیر و بحالی جاری ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے صوبے بھر میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد اور 80 لاکھ گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔

مزید بتایا گیا کہ جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں امراض قلب کے مراکز کے تحت 1628 پروسیجرز کیے گئے، جن میں 1055 انجیوگرافی اور 559 انجیو پلاسٹی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ مراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کی جائے، ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کیے جائیں اور نرسنگ ڈگری کے لیے نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے