نکاح کے بعد رمشا خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رمشا خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

رمشا خان اداکار خوشحال خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ذو معنی الفاظ میں کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں اداکاروں کا ایک نجی تقریب میں نکاح ہوا ہے جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا  پر وائرل ہوئی۔

تاہم اسٹوری میں اداکارہ نے اپنی وائرل تصویر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 3.5 ملینز  فالوورز  ہیں۔

222

اداکارہ نے اپنی پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں؟

شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی، ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں، اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں۔

حسن نے بتایا کہ رمشا نے آخری پروجیکٹ بھی اپنا گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا، مینیجر نے یہ بھی بتایا کہ اگر آنے والے وقت میں انہیں لگے گا کہ کام کرنا چاہیے تو وہ کرسکتی ہیں جو مکمل ان کی مرضی  پر منحصر  ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے