لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضی نے عدالتوں میں تین ماہ کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہایئکورٹ بار کے جنرل ہاؤس کا اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار بابر مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں وکلا کے کیسز نہیں لگائے جارہے،ملتان، پنڈی اور بہاولپور بنچوں پر اس وقت کوئی بنچ نہیں۔
بابر مرتضیٰ نے تجویز دی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرکے ایک ماہ کرنا چاہئے۔ ان کے مطابق تین ماہ کی چھٹیاں انگریزوں کیلئے تھیں جو انگلینڈ جاتے تھے۔
صدر لاہور ہایئکورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تمام بارز کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کئے گئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کو فنڈز نہیں دیئے گئے، اگر ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کو فنڈز نہ دیئے گئے تو راست اقدام کریں گے،














