تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر وائرل، صبور علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنے حالیہ تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔صبور علی نے ساحلِ سمندر سے اپنی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ مغربی طرز کے ملبوسات اور بیچ ویئر میں نظر آئیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔کچھ صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے، جبکہ بعض نے اسے ذاتی پسند اور نجی زندگی کا معاملہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار

دوسری جانب صبور علی کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے اور اپنی ذاتی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جانا چاہیے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ذاتی آزادی، لباس کے انتخاب اور عوامی شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے