ننکانہ صاحب: 24 سال سے مفرور دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم پولیس کے ہتھے کیسے چڑھا؟

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمے میں گزشتہ 24 سال سے مطلوب اشتہاری مجرم غلام ربانی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غلام ربانی راؤ اختر ایڈووکیٹ اور راجہ ذوالفقار کے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے سابقہ دشمنی کی بنا پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ گزشتہ 24 برس سے روپوش تھا۔

پولیس نے جدید حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اشتہاری کو گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ قانون سے فرار ممکن نہیں، مجرم چاہے کتنا ہی بااثر یا چالاک کیوں نہ ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے