میشا شفیع کی علی ظفر ہتکِ عزت کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) میشا شفیع نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں گلوکارہ نے 31 مارچ 2026 کے فیصلے اور پچاس لاکھ جرمانے پر قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں.

ڈیفیمیشن آرڈیننس 2002 کے تحت دائر کردہ اپیل میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قانون دونوں کو درست انداز میں نہیں دیکھا اور جنسی ہراسانی کے الزامات کا میرٹ پر فیصلہ ہوئے بغیر ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ دے دیا گی. میشا شفیع نے اپیل میں یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ غیر ثابت شدہ الزام کو خود بخود جھوٹا قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ ہراساں کرنے کے معاملے میں متاثرہ کا بیان اگر قابل اعتبار ہو تو کافی ہوتا ہے.

اپیل میں گلوکارہ نے یہ نشان دہی کی کہ ٹرائل کورٹ نے متاثرہ کے رویے سے مفروضوں پر انحصار کیا، شواہد کو غلط سمجھا گیا اور فریقین کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو ہراسانی کی نفی قرار دینا درست نہیں. اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے. لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کرے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے