میاں چنوں ( پنجاب پوسٹ ) عدالتوں نے دی پنجاب چائیلڈ میریج رسٹرین آرڈیننس 2026 کے تحت فیصلے کرنا شروع کر دیے،کم عمر بچی کے نکاح پر عدالت کا فیصلہ ، علاقہ مجسٹریٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدہ کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خاوند کو پورے ساتھیوں سمیت جیل بھیج دیا
پنجاب، کم عمری کی شادی زیادتی شمار ہوگی، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل منظور، اہم نکات کیا ہیں ؟: دی پنجاب چائیلڈ میریج رسٹرین آرڈیننس 2026،میاں چنوں سے پہلا فیصلہ آگیا ،خاوند جیل پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق عدالتوں نے دی پنجاب چائیلڈ میریج رسٹرین آرڈیننس 2026 کے تحت فیصلے کرنا شروع کر دیے ہیں

کم عمر بچی کے نکاح پر علاقہ مجسٹریٹ محمد اسحاق جاوید کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی منتہا فاطمہ کو اس کی والدہ حقیقی کوثر نعیم کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خاوند مبشر کمال کو ساتھیوں سمیت جیل بھیج دیا،
پولیس نے مقدمہ نمبر 480/26 تھانہ سٹی میاں چنوں زیر دفعہ 365-B میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کیلئے جبکہ مغویہ کو طبی ملاحظہ، بیان زیر دفعہ 164 اور حوالگی کی بابت احکامات کے حصول کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا ۔

مغویہ نے اپنے بیان میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنی والدہ کی بجائے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کا کہا تھا مگر نادرا ریکارڈ میں لڑکی کی عمر 17 سال 09 ماہ یعنی مائنر ہونے کی وجہ سے دی پنجاب چائیلڈ میریج رسٹرین آرڈیننس 2026 کے تحت فیصلہ سنایا ۔












