اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور( پنجاب پوسٹ) شوبز انڈسٹری ایک اور صدمے سے دوچار ہوگئی، جہاں معروف اداکار علی خان اچانک انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اداکار کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ وقت تک ایمرجنسی میں زیرِ علاج رہے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بتایا گیا ہے کہ علی خان ناسازیٔ طبع کے باوجود داتا دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن راستے میں ہی انہیں دل کا شدید دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سے گر گئے۔

اداکار کے انتقال کے بعد ان کے بھائی میت کو آبائی شہرگوجرانوالہ منتقل کر لے گئے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے