ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف نیا فراڈ کیس درج ، پولیس اہلکار سے 20 لاکھ ہتھیانے کا الزام

لاہور( پنجاب پوسٹ ) سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں ان پر پولیس اہلکار سے 20 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ گلبرگ میں سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی اور ملزم کے درمیان دو سال قبل ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے مدعی کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم رقم لینے کے بعد ملزم نے رابطہ منقطع کر دیا اور فون کالز کا جواب دینا بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے